اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,527FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

فیفا ورلڈکپ ٹرافی کس دہات سے بنی ہے اور اس کی مالیت کیا ہے

دنیا کی 32 ٹیموں کے درمیان فیفا ورلڈکپ 2022 کی ٹرافی جیتنے کے لیے جنگ کا آغاز 20 نومبر سے ہورہا ہے۔

اگلے ایک ماہ تک 32 ممالک کے کھلاڑی دنیائے کھیل کے اس سب سے بڑے انعام کو حاصل کرنے کا خواب دیکھیں گے۔

یہ ٹرافی 18 قیراط سونے سے تیار کی گئی ہے جس کا وزن 6 کلوگرام ہے اور 75 فیصد حصہ سونے پر مشتمل ہے۔

اس ٹرافی میں 2 انسان دنیا کو اٹھائے ہوئے نظر آتے ہیں اور جب اسے تیار کیا گیا تو اس کی لاگت 50 ہزار ڈالرز کے قریب تھی مگر موجودہ عہد میں یہ 2 کروڑ ڈالرز (4 ارب 44 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) مالیت کی ہے۔

درحقیقت یہ دنیائے کھیل کی سب سے مہنگی ٹرافی ہے جس کی قیمت کا مقابلہ کوئی اور ٹرافی نہیں کرسکتی۔

1930 سے 2018 یعنی 88 سال کے دوران 21 بار ورلڈ کپ مقابلوں کا انعقاد ہوا اور 8 ٹیموں نے ٹرافی کو اپنے نام کیا، جن میں برازیل (5 بار)، جرمنی (4 بار)، اٹلی (4 بار)، ارجنٹینا (2 بار)، فرانس (2 بار)، یورو گوئے (2 بار)، انگلینڈ (ایک بار) اور اسپین (ایک بار) شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ کو جیتنے والی ٹیم کو ورلڈ کپ ٹرافی کا انعام دیا جاتا ہے جس کی تاریخ بھی اس ایونٹ جتنی پرانی ہے۔