اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,733FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

نیا آرمی چیف سیاسی گند اپنے کندھوں پرنہیں اٹھائےگا: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا کہ نوازشریف کیرٹیکرکادوراینہ بڑھوانا چاہتاہےاورمن پسندکی تعیناتی بھی چاہتاہے ۔

سوشل میڈیا پرجاری ایک پیغا م میں ان کا کہنا تھا کہ ایک ٹکٹ میں2مزےنہیں مل سکتےPDMکاسیاسی جنازہ نکل چکاہےجس کی سیاسی چیخیں بلاول کی پریس کانفرس میں واضح ہیں ۔

شیخ رشید نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرونایاڈروناکافیصلہ بھی72 گھنٹوں میں ہوجائے گا۔26مبرکوعمران خان کاراولپنڈی میں تاریخی ستقبال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کا وزیر خارجہ بلاول اپنے ملک کے صدرکو دھمکیاں دےرہاہے مانگے تانگے کی حکومت کا یہی نتیجہ ہوتا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو کسی کی تعیناتی پے اعتراض نہیں جو بھی نیا آرمی چیف آئےگاوہ سیاسی گند اپنے کندھوں پے نہیں اٹھائےگااور ملک کو الیکشن کی طرف لے کر جائے گا ۔آئندہ5روزسیاست میں فیصلہ کن ہیں۔