اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,500FansLike
9,978FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

شام میں ترک فضائیہ کی بمباری، 31 افراد ہلاک

ترکی نے گزشتہ ہفتے استنبول میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے جواب میں ہفتے اور اتوار کو شام کے شمال میں کرد اہداف کے خلاف فضائی حملے کئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان حملوں میں بنیادی طور پر ترکی کی سرحد کے قریب شمالی شہر کوبانی اور اس کے گردونواح کو نشانہ بنایا گیا، جس میں المالکیہند کے قریب اناج کے سائلو اور کرد اکثریتی سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (SDF) کے زیر کنٹرول علاقے میں پاور پلانٹ شامل ہیں۔

ترک وزارت دفاع نے کہا کہ "سورڈ کلاؤ” نامی ترک آپریشن کا مقصد "شمالی عراق اور شام میں دہشت گردانہ حملوں کو ختم کرنا، سرحدی حفاظت کو یقینی بنانا اور دہشت گردی کو اس کے منبع پر ختم کرنا ہے”۔