اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,385FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

پرویز مشرف پر حملہ کرنے والے مجرم کو رہا کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے پرویز مشرف پر حملہ کرنے والے مجرم رانا تنویر کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

سابق آرمی چیف و صدر پرویز مشرف پر حملہ کرنے والے مجرم رانا تنویر کی سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

مجرم کے وکیل حشمت حبیب نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ رانا تنویر کی عمر قید کی سزا پوری ہو چکی ہے، سزا پوری ہونے کے باوجود رانا تنویر کو رہا نہیں کیا جا رہا۔

وکیل حشمت حبیب نے عدالت کو بتایا کہ عمر قید کی مدت 14 سال ہے، لیکن میرے مؤکل کو جیل میں قید تقریبا 20 سال ہو چکے ہیں۔

عدالت نے دونوں جانب کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے اپنی سزا مکمل کرنے والے مجرم رانا تنویر کو رہا کرنے کا حکم دے دیا، جب کہ مجرم کی رہائی کے خلاف وفاق اور پنجاب کی اپیلیں مسترد کردیں۔

رانا تنویر حسین کو 31 دسمبر 2003 کو پنڈی ٹوٹل حملہ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا، اور ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 2005 میں سپریم کورٹ نے عمر قید کی سزا سنائی تھی، تاہم جیل حکام کی جانب سے سزا پوری ہونے کے باوجود رانا تنویر کو رہا نہیں کیا جا رہا تھا۔