اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,873FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

لانگ مارچ پر خودکش حملے کا خطرہ ہے، وزارت داخلہ

اسلام آباد: وزارت داخلہ کی طرف سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ پر خودکش حملے کا خطرہ ہے۔

وزارت داخلہ کی طرف سے اسد عمر کو بھی مراسلہ ارسال کیا گیا جس میں ملک میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انتہا پسند جماعتیں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر دہشتگرد کا حملہ کر سکتی ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ حملے میں بیرونی عناصر کی جانب سے بھی کارروائی کا اندیشہ ہے ،عوامی اجتماعات کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے،عوامی اجتماعات میں خودکش یا بم حملہ بھی ہو سکتا ہے۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی میں عوامی اجتماع کو مؤخر کرے۔