اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,385FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

اسرائیل میں دھماکے، ایک ہلاک، 18 زخمی

یروشلم: اسرائیل کے شہر یروشلم میں ہونے والے دو دھماکوں میں ایک شخص ہلاک اور کم از کم 18 زخمی ہو گئے ہیں جب کہ دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی اور مؤقر امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق دھماکے یروشلم میں صبح رش کے اوقات میں ہوئے، دونوں دھماکوں کے درمیان تقریباً نصف گھنٹے کا وقفہ تھا۔ ابتدائی طور پر ہلاک شخص کی شناخت 16 سالہ کینیڈین اسرائیلی شہری کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

دھماکوں کا ہدف یروشلم میں قائم ایک بس اسٹیشن تھا جہاں صبح کے اواقات میں بے پناہ رش ہوتا ہے، اسرائیلی پبلک سیکیورٹی کے وزیر نے ہونے والے دھماکوں کو حملوں کا نام دیا ہے۔

اسرائیلی پولیس کے مطابق پہلا دھماکہ صبح سات بجکر پانچ منٹ پر ہوا جس کے نتیجے میں 12 سویلین شہری زخمی ہوئے جب کہ دوسرا دھماکہ تقریباً دو میل دور ہوا جس میں مزید افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق دونوں دھماکوں کے لیے بارودی ڈیوائسز کا استعمال کیا گیا۔