اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,385FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

فواد عالم کو انگلینڈ کے خلاف اسکواڈ میں ہونا چائیے تھا، شاہد آفریدی

ایک تقریب سے خطاب میں شاہد آفریدی نے آرمی چیف کی نامزدگی کے حوالے سے کہا کہ شکر ہے آرمی چیف کا عمل مکمل ہوگیا،میرے خیال میں یہ معاملہ ختم ہوجانا چاہیے، جو سینئر ہے اس خو موقع ملنا چاہیے،فوج ہماری طاقت ہے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ فواد عالم کو انگلینڈ کے خلاف اسکواڈ میں شامل ہونا چاہیے تھا، انہیں کھیلنے کا موقع ملنا چاہیے تھا۔

انہوں نے قومی ٹیم سے متعلق کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ ورلڈ کپ میں شاہین مکمل فٹ نہیں تھے، اس کی انجری پرانی نہیں، نئی ہے، وہ کیچ لیتے ہوئے گرے جس کی وجہ سے انجری ہوئی۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو اپنی پینچ اسٹرنتھ مضبوط بنانا ہوگی، ریڈ بال اور وائٹ بال کی الگ الگ ٹیم بنانا مشکل ہے۔ پاکستان ٹیم کے ساتھ اے ٹیم بھی بنائی جانی چاہیے، بینچ اسٹرنتھ ہوگی تو سب کو پرفارم کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی ڈومیسٹک اور انڈر 19 ٹیمیں مضبوط کرنی ہوں گی، چیئمین پی سی بی رمیز راجہ نے جے پی ایل کا شاندار ایونٹ کروایا۔بلوچستان میں بھی اکیڈمی بنانا چاہتا ہوں، وہاں بہت ٹیلنٹ ہے۔