اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,984FansLike
9,978FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

بیلا حدید2023کے لیے دنیا کی سب سے اسٹائلش شخصیت قرار

فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید کو 2023 کے لیے زمین کی سب سے اسٹائلش شخصیت قرار دیا گیا ہے۔جریدے برٹش جی کیو نے بیلا حدید کو زمین کی سب سے اسٹائلش شخصیت قرار دیا۔

جریدے کے مطابق 26 سالہ سپرماڈل کو یہ اعزاز ہر لباس میں سج جانے کی وجہ سے دیا گیا ہے۔جریدے نے کہا کہ مردوں، خواتین یا ہر طرح کے ملبوسات بیلا حدید پر سجتے ہیں۔

جریدے کا کہنا تھا کہ درحقیقت بیلا حدید مردوں کے ملبوسات بیشتر مردوں سے زیادہ بہتر انداز سے پہنتی ہیں۔خیال رہے کہ بیلا حدید 27 سالہ سپر ماڈل جی جی حدید کی بہن ہیں اور 16 سال کی عمر سے ماڈلنگ کی دنیا میں سرگرم ہیں۔

بیلا حدید فلسطین میں اسرائیلی حملوں اور مظالم کو اجاگر کرنے اور اس موضوع پر سب سے زیادہ بولنے والی مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں۔