اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,984FansLike
9,978FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

اسماعیل تارا کی نمازِ جنازہ آج کراچی میں ادا کی جائے گی

اسٹیج اور ٹی وی کے نامور فنکار اسماعیل تارا کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ جمعہ پہاڑی مسجد شہید ملت روڈ میں ادا کی جائے گی۔

کراچی میں اسماعیل تارا کی میت سردخانے سے گلشنِ جمال میں واقع رہائش گاہ منتقل کردی گئی ہے۔

نامور فنکار اسماعیل تارا گزشتہ روز 73 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔

اہلِ خانہ کے مطابق لیجنڈری اداکار 3 روز سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔