اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,574FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کسی نے حد عبور کی تو قانون حرکت میں آئے گا، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر کسی نے آئینی حد عبور کی تو قانون حرکت میں آئے گا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی بہتری حکمرانوں کی اولین ترجیح ہے اور رواں سال کے اختتام سے پہلے نواز شریف واپس آجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ میں معاملہ اٹھایا جو امداد میں تفریق کی شکایت ہے اس کو دور کیا جائے اور سیلاب زدگان کی بلاتفریق مدد ہونی چاہیے۔ سردیوں کا موسم ہے اور سیلاب زدگان کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اتحادیوں سے درخواست ہے وہ سیلاب زدگان کے لیے اقدامات کو مزید تیز کریں اور وسائل سے بڑھ کر سیلاب متاثرین کی مدد کر رہے ہیں جبکہ حکومت کا فرض ہے سیلاب متاثرین کو چھت فراہم کرے۔