اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,385FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

عتیقہ اوڈھو ترکی ڈرامہ میں جلوہ گر ہو ں گی

سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو ترکی کے ڈرامے "کویو بیاز” میں اداکاری کر کے غیر ملکی شوبز انڈسٹری میں ڈیبیو کرتی نظرآئیں گی،اور جلد اُن کے ڈرامے کو نشر کیا جائے گا۔

تفصیلا ت کے مطابق پاکستان میں ترکی کے ڈراموں کو بےحد پذیرائی مل رہی ہے ترکی کے سب سے بہترین ڈرامہ سیریل "ارطغرل غازی” اور "کورولس عثمان” کے بعد پاکستان میں ترک موادکو بے حد پسند کیا جارہاہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب پاکستانی انڈسٹری میں بھی ترکی کی طرز کا ڈرامہ بنایا جا رہا ہے اور دوسری جانب پاکستانی اداکاروں نے ترکی کے ڈراموں میں انٹری دینا شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ یہ ڈرامہ سیریل ٹی آر ٹی ڈیجیٹل سکرینز پر نشر کیا جائے گا اور اس کی ہدایتکاری بلنٹ اسبیلن نے کی ہے کاسٹنگ لسٹ کے مطابق ٹی وی میزبان توثیق حیدر بھی ترک ڈرامے میں کردار ادا کریں گے۔