اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

838,076FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

عمران خان پر فائرنگ کا معاملہ:جے آئی ٹی نے کام روک دیا

عمران خان پر فائرنگ کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نےعارضی طور پر کام روک دیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی سروس ٹریبونل نے بطور سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگرکی معطلی کا نوٹیفکیشن بحال کردیا ہے، جس کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر فائرنگ کرنے والی جے آئی ٹی کو ہدایات ملنا بند ہوگئیں اور تحقیقات روک دی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معطل آفیسرجے آئی ٹی کی سربراہی نہیں کرسکتے، جس کے باعث عمران خان پر فائرنگ کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نےعارضی طور پر اپنا کام روک دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے من پسند آفیسر کو تنازعات کے باوجود مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا سربراہ مقرر کیا تھا، جس وجہ سے وزیرآباد فائرنگ کی تحقیقات اور مرکزی ملزم نوید سے تفتیش سے آگے نہیں بڑھ سکی۔