اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,302FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

خواجہ سراؤں کو بھی اسٹائل ایوارڈز دیے جانے چاہئیں ،علی ظفر

علی ظفر نے لکس اسٹائل ایوارڈز کی انتظامیہ سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے سال ٹرانس جینڈر کمیونٹی کیلئے بھی خصوصی اچیومنٹ ایوارڈز رکھے جائیں۔

پاکستانی اداکاروں اور فنکاروں کے اعزاز میں لکس اسٹائل ایوارڈز کے 21 ویں ایڈیشن کی رنگا رنگ تقریب لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوئی جس میں شوبز انڈسٹری سے وابستہ بڑے ناموں نے شرکت کی۔

اس تقریب میں شریک ہونے والوں میں سجل علی، صبور علی، عائزہ خان، حدیقہ کیانی، عروہ حسین، میرب علی، دنا نیر، صائبہ، علیزے ناصر، سنگیتا، انجمن، حمائمہ ملک، احمد علی اکبر، فیروز خان، بلال عباس، علی انصاری، جان رینبو جبکہ گلوکاروں میں عاصم اظہر، علی ظفر اور نتاشہ بیگ شامل تھے۔

ایوارڈ وصول کرتے وقت علی ظفر نے سب کا شکریہ ادا کیا، ساتھ ہی انہوں نے خواجہ سراؤں کیلئے بھی آواز اٹھائی۔


علی ظفر کا کہنا تھا کہ ہم اداکار تو نظروں میں آتے رہتے ہیں، ہمیں تو شہرت ملتی رہتی ہے مگر خواجہ سراؤں کو ان کے حقوق دینا، انہیں قبول کرنا بے حد ضروری ہے، میں چاہتا ہوں کہ انہیں بھی اعزاز دیا جائے۔

علی ظفر نے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ اگلے لکس اسٹائل ایوارڈز میں خواجہ سراؤں کے لیے بھی مخصوص ایوارڈز رکھے جائیں۔