اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,438FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

عمران خان کا ڈرامہ بے نقاب ہونا چائیے، جاوید لطیف

مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے اعظم سواتی کے پاک فوج کے افسران کے خلاف نازیبا الفاظ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے عمران خان کا زخمی ہونے کا ڈرامہ بےنقاب کیا جائے۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ تمام اداروں کو مل کر عمران خان کو بےنقاب کرنا چاہیے، وہ پاکستان مخالف قوتوں کے آلہ کار ہیں۔

میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ ہم آئینی جدوجہد کر رہے ہیں اور آپ جتھوں کی سیاست کر رہے ہیں، عمران خان امریکا مخالف بیانیے سے پیچھے ہٹ گئے، الیکشن کا مطالبہ کرنے کا فورم اسمبلی ہے۔