اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,765FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

بھارت: نوجوان نے اپنی مردہ گرل فرینڈ کے ساتھ شادی کر لی

بھارت میں ایک نوجوان نے اپنی مردہ گرل فرینڈ کے ساتھ شادی کر لی۔

نیوز 18ڈاٹ کام کے مطابق یہ واقعہ ریاست آسام کے شہر گواہٹی میں پیش آیا جہاں 27سالہ نوجوان بٹوپن تمولی نامی نوجوان نے اپنی متوفی گرل فرینڈ کو ورمالا پہنائی اور اس کی مانگ میں صندور بھرا۔

اس موقع پر بٹوپن تمولی نے عہد کیا کہ اب وہ زندگی بھر دوسری شادی نہیں کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق بٹوپن تمولی کی پراتھنا نامی گرل فرینڈ شدید علیل تھی اور گواہٹی کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں زیر علاج تھی جہاں اس کا انتقال ہوا۔ بٹوپن تمولی کے پراتھنا کو ورمالا پہنانے اوراس کی مانگ میں صندور لگانے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔