اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,236FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پانچ جولائی قومی تاریخ کا سیاہ ترین دن، جمہوریت کیلئے قربانیاں دینے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں: زرداری

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پانچ جولائی ہماری قومی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے جب ایک ڈکٹیٹر نے منتخب وزیراعظم کا تختہ الٹا اور پھانسی پر لٹکایا۔ آج کے روز جمہوریت کیلئے قربانیاں دینے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری نے کہا کہ پانچ جولائی کا روز قوم کیلئے بھیانک دن ہے کیونکہ اس روز ایک ڈکٹیٹر نے منتخب وزیراعظم کا تختہ الٹا اور پھر پھانسی پر لٹکایا۔ اسی روز آئین کا حلیہ بگاڑ دیا گیا اور ریاستی اداروں کی تباہی کا عمل شروع ہوا۔ سابق صدر نے کہا کہ 5 جولائی کو ہی ڈکٹیٹر نے جہاد کو نجی بنا دیا اور ملک پر جہادی ایجنڈا مسط کر دیا اور سرحدوں کے باہر سیکیورٹی پالیسیاں، مقاصد کے حصول کیلئے جہاد کو استعمال کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مذہبی انتہاءپسندی اور وہ سیکیورٹی مقاصد آج بھی قوم کا پیچھا کر رہے ہیں۔ ڈکٹیٹر، عوام کے حقوق، آزادی کو غصب کرنے والوں کو سزا ملنی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ جمہوری اقدار کیلئے جدوجہد کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور جمہوریت کیلئے قربانیاں دینے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں کیونکہ یہ لوگ ہمارے ہیرو، ہیروئنیں ہیں۔