اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

838,076FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

شان مسعود دلہا بننے کو تیار، شادی کی تاریخ کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ بیٹر اور پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کی قیادت کرنے والے شان مسعود آئندہ سال رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو رہے ہیں۔

ان کی اہلیہ میشے خان کا تعلق پشاور سے ہے اور شادی کی تقریب 21 جنوری 2023ء کو پشاور میں ہی منعقد ہو گی۔

33 سالہ شان مسعود جو 14 اکتوبر 1989ء کو کویت میں پیدا ہوئے، انہوں نے پاکستان کے لیے 25 ٹیسٹ، 5 ون ڈیز اور 19 بین الاقوامی ٹی 20 میچز کھیل رکھے ہیں۔

بائیں ہاتھ کے بیٹر نے حال ہی میں انگلش کاؤنٹی یارکشائر کے ساتھ 2 سال کا معاہدہ کیا ہے اور 2023ء میں وہ یارکشائر کی قیادت بھی کریں گے۔