اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

810,173FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کرش تھیں ، ورن دھون

بالی ووڈ اسٹار ورن دھون نے حالیہ انٹرویو میں ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ ایک شوٹ کے دوران پیش آنے والا دلچسپ واقعہ سنایا ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں مکل آنند کی ٹیم میڈ پروڈکشن کے ساتھ ایک اشتہار کے لیے کام کر رہا تھا اور ثانیہ مرزا بھی اس اشتہار کا حصّہ تھیں۔

اداکار نے بتایا کہ اس اشتہار کے لیے ہمیں 300 جوتے لینے تھے تو میں لنکنگ روڈ پر گیا اور 300 جوتے کرائے پر لیے اور میں اس وقت ثانیہ مرزا کو بہت زیادہ پسند کرتا تھا۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت ثانیہ مرزا نے مجھ سے ایک سیب مانگا اور مجھے ان کے لیے سیب مل بھی گیا۔

ورون دھون نے بتایا کہ میں وہ سیب لے کر آیا اور ان کی والدہ کو دے رہا تھا، جیسے ہی میں نے کہا آنٹی یہ سیب لے لیں تو وہ سمجھیں کہ میرے ساتھ شاید کوئی ذہنی مسئلہ ہے اور اُنہوں نے مجھ سے پوچھا تمہیں یہ سیب لانے کو کس نے کہا تجھا؟

اُنہوں نے مزید بتایا کہ اب اس سے پہلے کہ میں آنٹی کی بات کا جواب دیتا ثانیہ مرزا خود وہاں پہنچ گئیں اور کہنے لگیں کہ یہ سیب لانے کو میں نے کہا تھا۔

ورون دھون نے یہ بھی بتایا کہ اُنہوں نے جوتے اور سیب لانے کے لیے مجھے 5 ہزار روپے بھی دیے۔