اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

840,912FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ملک کے خلاف کوئی سازش ہے تو اس کا نام عمران خان ہے،مولانا فضل الرحمٰن

جمعیت علمائے اسلام (ف) اور حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے وہ کہتے ہیں اسلام آباد آتا تو تباہی مچ جاتی، اگر وہ آتے تو ان کی تباہی مچ جاتی، 10 لاکھ لوگوں کو اکھٹا کرنے کا کہہ کر صرف 10 ہزار لوگ جمع کرسکے۔

اپر کوہستان میں پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ہم نے صرف عمران خان کی حکومت ختم نہیں کی، ہم نے ملک کو بچایا ہے، ہم نے پاکستان کو عالمی تنہائی اور معاشی دیوالیہ پن سے بچایا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ ان کی حکومت کے خلاف سازش ہوئی ہے، ان کی حکومت کے خلاف کوئی سازش نہیں ہوئی، ہم نے ڈنکے کی چوٹ پر انہیں اقتدار سے نکالا ہے، ہم نے انہیں گریبان سے پکڑ کر اقتدار سے باہر کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ آج عمران خان کو آزادی یاد آگئی، ہمیں ان کی آزادی کی حقیقت معلوم ہے،وہ آزادی نہیں آوارگی چاہتے ہیں، ان کے جلسے دیکھنے کے بعد بھی کیا قوم نہیں جانتی کہ وہ آزادگی کے نام پر فحاشی اور آوارگی چاہتے ہیں۔

سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ عمران خان ہماری معاشی اقدار کو ختم کرنا چاہتے ہیں، وہ ہمارے نوجوانوں کو بزرگوں کے خلاف کھڑا کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم نے اپنے گھر کی حفاظت کرنی ہے، ہم نے اپنے نوجوان کو اسلام، اپنی اقدار، بڑوں کی فرمابرداری کا راستہ دکھانا ہے، ہم مغربی تہذیب کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے صرف معاشی اور سیاسی عدم استحکام ہی پیدا نہیں کیا بلکہ انہوں نے پاکستان کے اخری حصار، ہماری دفاعی قوت کو بھی تقسیم کرنے اور آپس میں لڑانے کی کوشش اور سازش کی ہے، اگر ملک کے خلاف کوئی سازش ہے تو اس کا نام عمران خان ہے، اس کے خلاف کوئی اور سازش نہیں ہوسکتی ہے۔