اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,663FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پاکستان سے ترکیہ جانیوالے مسافروں پر چھالیہ لے جانے پر پابندی عائد

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان سے ترکیہ جانیوالے مسافروں پر چھالیہ اور سونف سپاری لے جانے پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ترکیہ جانیوالے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ چھالیہ لے جانے سے مکمل گریز کریں، چھالیہ ترکی لے جانے پر پابندی ہوگی۔

ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ ترکیہ قانون کے تحت چھالیہ منشیات کے زمرے میں آتی ہے، چھالیہ ترکی لے جانا ان کے قانون کی خلاف ورزی ہو گی۔ترجمان نے کہا ہے کہ ترکیہ جانیوالے مسافرسختی سے ان کے قانون کی پیروی کریں۔

دوسری جانب سی اے اے نے ترکیہ جانے والی تمام ایئر لائنز اور اداروں کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔وزارت خارجہ کی ہدایات پر تمام ایئرلائنز کو مراسلہ جاری کیا گیا ، جس میں مسافروں کو چھالیہ ،سونف سپاری کے پیکٹ سختی سے روکنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزارت خارجہ کی ہدایات مسافرسےترکیہ میں چھالیہ برآمدگی پر جاری کی گئیں، جس میں کہا ہے کہ خصوصی اسکریننگ کے ذریعے اشیا کی روک تھام ممکن بنائی جائے۔