اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

810,173FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پہاڑا نہ سنانے پر ٹیچر نے طالبعلم کے ہاتھ پر ڈرل مشین چلادی

بھارت میں اسکول ٹیچر نے دو کا پہاڑہ یاد نہ ہونے پر طالبعلم کے ہاتھ پر ڈرل مشین چلادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانپور شہر کے ایک نجی اسکول میں سفاک ٹیچر نے اپنے طالبعلم کو 2 کا ٹیبل نہ یاد ہونے پر ڈرل مشین سے زخمی کردیا۔

ٹیچر لائبریری میں مرمت کے کام کی نگرانی کررہا تھا کہ اس نے وہاں سے گزرنے والے 9 سالہ بچے کو دو کا پہاڑا سنانے کو کہا، پہاڑا یاد نہ ہونے پر ٹیچر نے سزا دیتے ہوئے ڈرل مشین بچے کے ہاتھ پر چلا دی، قریب میں موجود کلاس کے بچوں نے فوراً ڈرل مشین کی تار الیکٹرک بورڈ سے نکال دی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی طلباء کے والدین اسکول پہنچ گئے اور شدید احتجاج کیا۔ طالبعلم نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ ٹیچر نے مجھے 2 کا ٹیبل سنانے کو کہا جب میں میں ناکام رہا تو انہوں نے میرے ہاتھ پر ڈرل مشین چلادی۔

مقامی انتظامیہ نے ٹیچر کو معطل کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے، ایجوکیشن افسران معاملے کی جانچ کر کے رپورٹ بھیجیں گے۔