اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,240FansLike
9,977FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو وہاں نئے الیکشن ہوجائیں گے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو وہاں نیا الیکشن ہوجائے گا۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان قانون اور آئین کو اپنے مفادات کیلئے استعمال کرتے رہے ہیں، عمران خان نے اپنا آخری کارڈ کھیل لیا ہے، ان کی ساری چالیں اور کارڈ پٹ گئے ہیں، وہ پہلے قومی اسمبلی سے استعفے تو منظور کرائیں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جب صوبائی اسمبلی سےاستعفی دیں گے تو دیکھ لیں گے کتنے لوگ استعفیٰ دیتے ہیں، پی ٹی آئی کے آدھے سے زائد لوگ رابطے میں ہیں کہ استعفے منظور نہ کرنا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اگر پنجاب اور خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلیاں ٹوٹتی ہیں تو دونوں اسمبلیوں میں نیا الیکشن ہوجائے گا۔وزیر اعلٰی پنجاب سے متعلق خواجہ آصف نے کہا کہ چوہدری پرویز الہیٰ نے سیاست میں کبھی لمبا چوڑا رسک نہیں لیا، پرویزالہیٰ ہمیشہ بھاری پلڑے کی طرف ہی ہوتے ہیں۔

(ن) لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی لوگ بادشاہ والا ذہن تو نہیں رکھ سکتے، اب ہم ملک سے مہنگائی ختم کرنے پر توجہ دیں گے، ہماری کوشش ہوگی کہ عام آدمی کوریلیف ملے، ہم الیکشن تک معیشت میں جان ڈالنے کی کوشش کریں گے۔