اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,236FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کوئیک اسٹائل کی کراچی میں شاندار پرفارمنس

ناروے کے مشہورِ زمانہ ڈانس گروپ کوئیک اسٹائل کی کراچی میں شاندار پرفارمنس، جدید رقص کے متوالوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

کوئیک اسٹائل ڈانس گروپ نے کئی ممالک میں اپنی حیرت انگیز ڈانس پرفارمنس سے دھوم مچارکھی ہے، ڈانس گروپ نے کراچی میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا تو ہرکوئی جھوم اٹھا۔کنسرٹ کے دوران عوام میں موجود نوجوان پاکستانی ڈانسرز کو بھی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع دیا گیا۔


2006 میں دنیائے رقص کے آسمان پر طلوع ہونے والے کوئیک اسٹائل ڈانس گروپ نے گزشتہ سال پاکستانی بلوچی فوک سونگ“کنا یاری“پررقص کر کے بین الاقوامی شہرت حاصل کی تھی۔شائقین کا کہنا ہے کہ کوئیک اسٹائل ڈانس گروپ کے ارکان کے درمیان اتنی خوبصورت ہم آہنگی ہے کہ دیکھنے والے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے۔

ڈانس گروپ کوئیک سٹائل کی خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے مختلف قوموں کے گیتوں پر پرفارم کر کے قوموں کو قریب لانے کی ایک کامیاب کوشش کی ہے۔