اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

810,173FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

جمہوریت کو موجودہ وقت میں عمران خان سے خطرہ ہے، قمر زمان کائرہ

لالہ موسیٰ: وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر اور گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہ کہا ہے کہ جمہوریت کو عمران خان سے خطرہ ہے، عمران خان کو سیاسی مخالفین پر الزامات کے سوا کچھ نہیں آتا۔

پاکستان کیخلاف سازش کا نام عمران خان ہے، اسلام آباد کیوں نہیں آئے؟ فضل الرحمانانہوں ںے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ جمہوریت کیلئے جدوجہد کی، آئین اور قانون پر عمل درآمد سے ہی ملک کی ترقی ممکن ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مشکل وقت میں حلقے کے لوگوں نے ہمارا ساتھ دیا، مشکلات کے باوجود ہم نے اپنی ذمہ داری ادا کرنے کی بھرپور کوشش کی۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹ پیدا ہوئی، سیلاب سے ساڑھے تین کروڑ افراد متاثرہوئے، حکومت اپنے وسائل سے سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے۔