اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,873FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

فیفا ورلڈ کپ: مراکش کے ہاتھوں شکست کے بعد بیلجیئم میں ہنگامے

اتوار کو قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 کے میچ میں مراکش نے بیلجیئم کو دو صفر سے اپ سیت شکست دی تھی جس پر بیلجیئم کے دلبرداشتہ فٹبال شائقین نے سڑکوں پر نکل آئے اور ہنگامہ آرائی شروع کردی۔

مشتعل افراد نے دکانوں میں توڑ پھوڑ کی اور کئی گاڑیوں کو آگ لگادی، پولیس نے دلبرداشتہ فٹبال شائقین کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کیا، پولیس کے مطابق ہنگامہ آرائی کے الزام میں11 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق کچھ شائقین لاٹھیوں سے لیس تھے اور آتش بازی سے ایک صحافی کے چہرے پر چوٹ لگی۔ پرتشدد واقعات کو روکنے کے لیے میٹرو اسٹیشنوں کو بند اور گلیوں کو سیل کردیا گیا۔

برسلز کے میئر فلپ کلوز نے ٹویٹ کیا کہ میں آج دوپہر کو ہوئے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، پولیس امن بحال رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ فسادیوں کو گرفتار کرے۔ وجح رہے کہ بیلجیم میں مراکش نسل کے تقریباً پانچ لاکھ افراد رہتے ہیں۔

دوسری جانب مشرقی شہر لیج میں 50 افراد پر مشتمل گروہ نے ایک پولیس سٹیشن پر حملہ کیا، کھڑکیاں توڑیں اور پولیس کی دو گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔ وہاں پولیس نے واٹر کینن کا استعمال بھی کیا۔ اسٹور فرنٹ اور ایک بس شیلٹر کو توڑا گیا۔ شمالی صوبے اینٹورپ میں بھی اسی قسم کے واقعات پیش آئے جہاں ایک درجن افراد کو گرفتار کیا گیا۔