اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

840,912FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

انگلش کپتان نے ٹیسٹ سیریز کی میچ فیس سیلاب متاثرین کے نام کر دی

کراچی: انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوک نے پاکستان میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچز کی فیس سیلاب متاثرین کیلئے دینے کا اعلان کردیا ہے۔

ٹوئٹر پر دورہ پاکستان سے متعلق گفتگو میں انہوں نے اپنی میچ فیس پاکستان فلڈ اپیل میں دینے کا اعلان کیا،اپنے تاثرات شئیر کرتے ہوئے انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ یاد گار سیریز کیلئے پاکستان آنا ان کیلئے باعث اعزاز ہے ۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ 17سال بعد بطور ٹیسٹ سیریز پاکستان میں کھیلنا خاصہ دلچسپ ہی نہیں بلکہ ایک ذمہ داری کا احساس بھی ہے ۔

3میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریزکا آغاز یکم دسمبر سے ہوگا،ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کا انعقاد راولپنڈی ، دوسرے کا ملتان اور تیسرا کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔