اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,028FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

شادی کے عین وقت بھی بھارتی دولہا آفس کے کام میں مصروف

بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ کے ایک شخص کی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے جو شادی کے منڈپ میں بھی لیپ ٹاپ لے کر بیٹھ گیا اور اپنا کام کرنے میں مصروف رہا۔اس تصویر کے سامنے آنے کے بعد بھارت میں لوگ اس پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔تصویر پر ایک اکاؤنٹ سے لکھا گیا کہ اس شخص کو زندگی اور نوکری کے درمیان توازن کرنا سیکھنا چاہیے۔ایک شخص نے لکھا کہ کسی بھی کمپنی کو اپنے ملازمین سے شادی کے دن کام کرنے کا مطالبہ نہیں کرنا چاہیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق منڈپ میں بیٹھا دولہا اور 2 پنڈت اپنے اپنے کاموں میں مصروف رہے۔