پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا سابق وزیر اعظم عمران خان کے قائد اعظم کے خطاب سے متعلق ٹوئٹ پر ردعمل سامنے آگیا۔
انہوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کی یادداشت 2018 تک نہیں جاتی؟ جب آپ نے چند افسران کے ساتھ مل کر نواز شریف کے خلاف سازش کی۔
عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا،ان افسران کو متنازعہ بنایا اور ان کے مستقبل تباہ کیے؟ اس وقت قائد اعظم کا یہ فرمان یاد نہیں آیا؟
U have a selective memory, people don’t. U collude with certain elements of estb,they raise &feed u like their Godson. Now u beg for their unconstitutional interference& when it is denied u call them traitors. U have the audacity to talk about trust deficit? U think ppl r fools? https://t.co/2yahxyn1xL
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 30, 2022
انہوں نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ آپ کی سیاست آپ کے ہاتھ آنکھوں اور کانوں کی رخصتی کے ساتھ دفن ہوگئی ہے۔