اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,062FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

ہم باقی دنیا سےزیادہ کرپٹ ہیں اس لیے پیچھے رہ گئے: احسن اقبال

لاہور: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہےکہ ہم اس لیے 75 سال میں پیچھے رہ گئےکہ کرپٹ زیادہ ہیں اور ہم اس لیےترقی نہ کرسکےکہ نالائق زیادہ ہیں۔

لاہور کی نجی یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ قوم اور نوجوانوں سے اپیل ہےکہ اختلاف رائے ضروررکھیں لیکن نفرت نہ پالیں، اختلاف رائے کو ہم نے نفرت میں بدل دیا ہے، معاشرے کو پولورائزڈ کردیا ہے لیکن یہ سوچنا ہو گا کہ نفرت سے معاشرے نہیں چل سکتے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہمیں اشد ضرورت ہےکہ ایک دوسرےپر تنقید میں احترام سامنے رکھیں، معاشرے کو استحکام کی اشد ضرورت ہے، ہمیں اس نوجوان نسل کو اچھا مستقبل دینےکی طرف جانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس لیے 75سال میں پیچھے رہ گئےکہ کرپٹ زیادہ ہیں، ہم اس لیے ترقی نہ کرسکےکہ نالائق زیادہ ہیں، ہمارا صرف ایک مسئلہ ہے اور وہ سیاسی عدم استحکام ہے، ہمارے ہاں پالیسیوں کا تسلسل نہیں رہا جب کہ دیگر ممالک ہم سے آگے نکل گئے جن میں بنگلادیش، انڈونیشیا اور ملائیشیا مثال ہیں۔