اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,062FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

الیکشن روکنے کا ہر حربہ حکمرانوں کے گلے میں پڑے گا، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ عام انتخابات روکنے کے لئے حکمرانوں کا ہر حربہ ان کے ہی گلے میں پڑے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ جب بھی عمران خان اسمبلی تحلیل کرینگے تو کوئی ممبر بیوقوف نہیں جواُس کےساتھ کھڑانہیں ہوگا اور سمبلیوں کی تحلیل کے ساتھ پی ڈی ایم کی سیاست ختم ن لیگ کی دفن ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے حکمران اورذمہ داران الیکشن کی طرف جائیں کیونکہ الیکشن کو روکنے کے لیے جو بھی حربے استعمال کریں گے ان کے گلے پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ثابت ہوگیا عمران خان کو ہٹانا غلطی تھی لیکن اب غلطی کی گنجائش نہیں، فیصلے کا وقت ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ دنیا میں تیل سستا ہے لیکن پاکستان میں کوئی رعایت نہیں ہے، حکومت کے پاس تیل گیس بجلی کے لیے پیسے نہیں لیکن کمپنی کی مشہوری کےلیے2ارب روپےہیں۔