اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,663FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

باجوہ کا کردار برا نہیں تھا، پی ٹی آئی سے اتفاق نہیں کرتا،مونس الٰہی

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد سے قبل جنرل(ر) قمر جاوید باجوہ نے پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کو کہا تھا۔

مونس الہٰی کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر باجوہ صاحب پر تنقید کو درست نہیں سمجھتا۔ یہ وہی باجوہ صاحب ہیں جنہوں نے پی ٹی آئی کے لیے سمندر کا رخ موڑا ہوا تھا تب وہ ٹھیک تھے۔

مونس الہٰی کا مزید کہنا تھا کہ میں اس معاملے میں پی ٹی آئی سے اتفاق نہیں کرتا۔ جب تک جنرل(ر) باجوہ آپ کو سپورٹ کرتے رہے تب تک ٹھیک تھے اب غدار ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں سے کہا ہے کہ ٹی وی پر آکر بتائیں وہ کیسے غدار ہوگئے۔

مونس الہٰی کا مزید کہنا تھا کہ میری نظر میں باجوہ صاحب کا کردار برا نہیں تھا اگر برا ہوتا وہ ہمیں عمران خان کے ساتھ جانے کا نہ کہتے۔