اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,841FansLike
9,980FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

معروف اداکار افضال احمد انتقال کرگئے

فلم ٹی وی اور اسٹیج کے نامور اداکار افضال احمد علالت کے باعث لاہور میں انتقال کر گئے ہیں۔

جنرل اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق افضال احمد کو برین ہیمریج کےباعث یکم دسمبر کو اسپتال لایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ افضال احمد گزشتہ 21 برس سے فالج کے مرض میں مبتلا وہیل چیر تک محدود تھے، انہوں نے اشفاق احمد کے ڈرامے اُچے برج لاہور دے (کارواں سرائے ) میں صرف 18برس کی عمر میں 50 سالہ بوڑھے کا کردار ادا کرکے سب کو حیران کر دیا تھا۔