کرنسی کنورٹر

اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,477FansLike
9,940FollowersFollow
552,800FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

بھارتی گلوکار جوبن نوتیال حادثے میں شدید زخمی، پسلیاں ٹوٹ گئیں

ممبئی: بھارتی نوجوان گلوکار جوبن نوتیال سیڑھیوں سے گر کر شدید زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز مبینہ حادثے کا شکار ہونے کی وجہ سے گلوکار کی کہنی اور پسلیاں ٹوٹ گئی ہیں جبکہ سر پر بھی گہری چوٹ آئی ہے۔

جوبن نوتیال کو عمارت کی سیڑھیوں سے گرنے کے فوری بعد اسپتال منتقل کیا گیا جہاں آج ان کے دائیں بازو کا آپریشن کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ جوبن نوتیال پاکستانی گانوں کو کاپی کرنے کی وجہ سے آئےدن خبروں کا حصہ بنے رہتے ہیں حال ہی میں ان کا گانا مانیکے ریلیز ہوا ہے۔