اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,574FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

اسی مہینے اسمبلیاں توڑ دیں گے، عمران خان

سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلیاں اسی مہینے توڑ دیں گے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی کے اراکین سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم اسی ماہ صوبائی حکومتوں کو تحلیل کر کے الیکشن کی طرف جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ان کے ساتھ ملا ہوا ہے، پی ڈی ایم کے لوگوں کو ملک سے باہر چلے جانا ہے۔عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے مجھے اسمبلی توڑنے کا اختیار دے دیا ہے۔