اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,245FansLike
9,936FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

عمران خان نے ممبران کو انتخابات کی تیاری کرنے کی ہدایت کر دی، فواد چوہدری

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے قبل از وقت انتخابات کے لیے حکومت کے ساتھ مذاکرات کی پیشکش واپس لینے کے ایک روز بعد پارٹی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نے اراکین صوبائی اسمبلیوں کو اپنے حلقوں میں جانے اور انتخابات کی تیاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے ممبران اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ حلقوں میں واپس پہنچیں اور انتخابات کی تیاری کریں۔


پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پی ڈی ایم اگر انتخابات سے ایسے ہی بھاگتی رہی جیسی اب بھاگ رہی ہے تو ہم مزید وقت ضائع کیے بغیر پنجاب اور پختونخوا کےصوبائی انتخابات کے لیے جائیں گے اور قومی اسمبلی کے انتخابات بعد میں ہوں گے۔