اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

835,943FansLike
9,974FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

عمران خان کی معیشت انڈے اورمرغی سے شروع ہوکرکٹوں پرختم ہوئی،حمداللہ

پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کا وژن بھینس بیچنے سے شروع ہو کر گھڑی فروخت پر ختم ہوا، ان کی معیشت انڈے اور مرغی سے شروع ہو کر کٹوں پر ختم ہوئی۔

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کے الیکشن اور اسمبلیوں سے متعلق بیان پر پاکستان ڈیمو کریٹک موؤمنٹ ( پی ڈی ایم ) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کرنا بچوں کا کھیل ہے نہ ہی کرکٹ میچ، عمران خان اپنی مرضی کی الیکشن کی تاریخ چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن اکتوبر 2023 میں ہی ہوں گے، معاشی حالات نے اجازت نہ دی تو انتخابات2024تک ملتوی ہوسکتے ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم کا یہ بھی کہنا تھا کہ 14 جماعتوں کی قومی حکومت قائم ہے، جنہوں نے 4 کروڑ سے زائد ووٹ لیے۔ عمران خان کا وژن بھینس بیچنے سے شروع ہو کر گھڑی فروخت پر ختم ہوا، مگر ہماری حکومت عوامی فلاح کیلئے کام کر رہی ہے۔