کرنسی کنورٹر

اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,080FansLike
9,940FollowersFollow
552,100FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ڈانس گرلز کو وائرل کرکے ہم خود اپنا معاشرہ زہریلا کر رہے ہیں: رابی پیرزادہ

سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ ہم ڈانس کرنے والی خواتین کی ویڈیوز اور انہیں وائرل کرکے خود اپنے معاشرے میں خرابی پیدا کررہے ہیں۔

دوران انٹرویو سابقہ گلوکارہ نے آج کل وائرل ٹرینڈ سے متعلق گفتگو کی اور کہا کہ ہم بحیثیت معاشرہ تنزلی کی طرف گامزن ہیں کیونکہ ہم ایسے مردوں کو آئیڈیل بنا رہے ہیں جو خواتین کی نقل کرتے ہیں اور دوسری جانب خواتین رقص کرکے مشہور ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا یہ چیزیں ہمیں نہیں کرنی چاہئیں، ہم خود اپنا معاشرہ خراب کر رہے ہیں اور ہم خود لوگوں کو وائرل کر دیتے ہیں۔

رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ جو لڑکے خواتین کی طرح باتیں کرتے ہیں ہم انہیں ایک ایک سطح پر لے جاتے ہیں کہ لوگ ان سے متاثر ہونے لگتے ہیں اور جو خواتین ڈانس کرتی ہیں ہم انہیں وائرل کر دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم خود اپنے معاشرے کو آنے والی نسل کے لیے زہریلا کر رہے ہیں، ہماری آئیڈیل رقص کرنے والی خواتین ہیں، ہم اپنا معاشرہ خود خراب کر رہے ہیں۔

رابی پیرزادہ نے ماضی میں وائرل ہونے والی اپنی نازیبا ویڈیوز سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے میری ویڈیوز وائرل کیں، میں نے اُنہیں خانہ کعبہ کے سامنے بیٹھ کر بد دعائیں دیں اور بد دعاؤں کا اثر دیکھا۔