راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ہمارا ارادہ میچ جیتنے کا تھا ڈرا کرنے کا نہیں، ہمیں میچ ہارنے پر افسوس ہے انگلینڈ نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔
میچ کے احتتام پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا لنچ کے بعدجیت کے لیے کافی پر آمید تھے، ہمارا کھیلنے کا اپنا پلین تھا مگر ہم اچھا اختتام نہیں کرپائے۔
بابر اعظم نے کہا کہ پچ پر ہم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن پچ ہمیں ویسی نہیں ملی اس میں موسم کا بھی کچھ اثر تھا، آغا اور اظہر علی کے بعد لگا کہ میچ میں ہم نیچے جا رہے ہیں، نسیم شاہ اور محمد علی کی وجہ نے اچھا کھیلا، ہمارا پورا پلان جیتنے کا تھااور میچ ڈرا کرنے کاکوئی پلان نہیں تھا۔ ہم نے اپنی کوشش کی مگر تیزی سے وکٹیں گرنے سے مشکلات بڑھتی گئیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہمارے فاسٹ بولرز انجری میں ہیں اظہر علی کی اتنی زیادہ انجری نہیں ہے لیکن حارث کا کچھ نہیں کہہ سکتے وہ شامل ہوں گے یا نہیں، ہماری ٹیم بیسٹ 11 سیلیکٹ ہوئی تھی، محمد علی اور محمد وسیم ہماری اچھی سلیکشن تھی۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پنڈی کے شائقین نے ہمیں کبھی مایوس نہیں کیا، ہمارے شائقین دوسری ٹیم کو بھی بہت سپورٹ کرتے ہیں اور ہمیں اچھا لگتا ہے کہ پاکستانی شائقین یہاں آنے والی مہمان ٹیم کو بھی سپورٹ کرتے ہیں۔