اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,484FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

مونس اور پرویز الٰہی کے دعوؤں پر جنرل ( ر ) باجوہ کو وضاحت پیش کرنی چاہیے: خرم دستگیر

اسلام آباد ( آن لائن ) فوج سیاست سے پیچھے ہٹنا چاہتی ہے تو سیاستدان بھی انہیں سیاسی مدد کیلئے طلب نہ کریں، فوج کی سیاست میں عدم مداخلت کی پالیسی برقرار رہنی چاہیےپروگرام میں وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ مونس الٰہی اور پرویز الٰہی کے دعوؤں پر جنرل (ر) باجوہ کو وضاحت پیش کرنی چاہیے کیونکہ فوج تو بار بار کہتی رہی کہ ہمیں سیاست میں نہ گھسیٹیں اور ہم سیاست سے دور رہنا چاہتے ہیں لیکن اس کے بعد بھی اگر جنرل (ر) باجوہ پرویز الٰہی کو سیاسی مشورے دیتے رہے تو یہ آئین کی دفعہ 244 کی خلاف ورزی تھی۔