اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,552FansLike
9,978FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

لڑکی کی محبت نے لڑکے کو ڈاکو بنا دیا،

گوجرانوالہ ( آن لائن ) محبت کی داستانیں تو صدیوں سے چلتی آ رہی ہیں مگر دور جدید کی یہ حیرت انگیز داستان گوجرانوالہ کی ہے جہاں پر ایک لڑکے نے کراچی کی لڑکی کو موبائل فون دلانے کی حاطر ڈکیتی کی واردات کر ڈالی مگر بد قسمتی سے اناڑی ملزم اپنے ساتھی کے ہمراہ پولیس کے ہتھے چڑھ گئے ۔ملزم اسد اور بلال نے جناح روڈ پر شہری سے 60 ہزار اور موٹرسائیکل چھینی ۔پولیس نے واردات کو موبائل فون کی لوکیشن کے ذریعے ٹریس کر کے وارداتیوں کو پکڑ لیا ۔ دوران تفتیش ملزم کا کہنا تھا کہ میں لڑکی سے پیار کرتا ہوں اور وہ فرمائشیں کرتی رہتی ہے اب اس نے آئی فون پرو میکس کی بڑی ڈیمانڈ کی جسے پوری کرنے کیلئے پیسے کم پڑے تو واردات کا پلان بنایا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے جس میں مزید انکشافات کی بھی توقع ہے ۔