اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,527FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ارشد شریف قتل کیس :ملزم وقار کے عالمی ایجنسیوں سے تعلقات کا انکشاف

اسلام آباد(آن لائن ) کینیا میں قتل ہونے والے پاکستانی صحافی ارشد شریف کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ کیس کے ایک ملزم وقار کے کینیا کی انٹیلی جنس کے علاوہ کئی عالمی ایجنسیوں سے بھی تعلقات ہیں۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کینیا کی پولیس نے تحقیقات میں کوئی معاونت نہیں کی جب کہ کیس میں کئی غیرملکی عناصر کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ ارشد شریف کے کینیا میں میزبان خرم اور وقار کا کردار اہم اور مزید تحقیق طلب قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ دونوں افراد مطلوبہ معلومات دینے سے ہچکچا رہے ہیں۔ارشد شریف قتل پر بنائی گئی تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ حاصل کرلی گئی ہے جس میں سینئر صحافی کے کینیا میں رہائش، رابطوں اور سی ڈی آر کی تفصیلات شامل ہیں۔ 592 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں ارشد شریف کے حوالے سے مختلف افراد کے بیانات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔