اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,362FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

عمران خان پنجاب کابینہ میں توسیع سے لاعلم

لاہور ( آن لائن ) حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہی نے بھی شرکت کی۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے خیال احمد کاسترو سے صوبائی وزیر کا حلف لیا۔ اس موقع پر چیف سیکریٹری محمد عبداللہ خان سنبل، صوبائی وزیر بشارت احمد راجہ، مختلف محکموں کے سیکرٹریز اور ممبران صوبائی اسمبلی موجود تھے۔ادھر زمان پارک میں سینئر رہنما نے اعتراض کیا کہ آج کابینہ میں توسیع ہوئی ہے ، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔عمران خان نے خیال کاسترو کے وزیر بننے پر لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے علم نہیں تھا کہ آپ وزیر بن رہے ہیں، میں تو سمجھا تھا کہ کسی محکمے کی سربراہی دینا ہے، چلیں کوئی بات نہیں لیکن آپ کے وزیر بننے سے ہمارے بیانیے کو نقصان پہنچا۔