اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

835,689FansLike
9,974FollowersFollow
559,400FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

امریکا: جمال خاشقجی قتل کیس سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا نام خارج

امریکی جج نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے خلاف صحافی جمال خاشقجی قتل کیس خارج کردیا

عالمی میڈیا کے مطابق امریکا میں 6 دسمبر منگل کے روز ایک جج نے مقتول صحافی جمال خاشقجی کی منگیتر خدیجہ چنگیزی کی جانب سے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کیخلاف دائر کردہ مقدمے کو مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ڈسٹرکٹ جج جان بیٹس کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کو جمال خاشقجی کیس میں قابل بھروسہ الزامات کے باوجود استثنیٰ حاصل ہے، میرے ہاتھ بائیڈن انتظامیہ کی حالیہ سفارشات کے باعث بندھے ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو 2018ء میں ترکیہ میں واقع سعودی سفارتخانے میں قتل کردیا گیا تھا اور سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کیس کو ان کی منگیتر نے عدالت میں چیلنج کیا تھا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جس طرح بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو امریکہ میں قانونی چارہ جوئی سے تحفظ فراہم کیا گیا تھا، اسی طرز پر سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کو بھی استثنٰی دیا گیا ہے۔