اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,255FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

لنکا پریمیئر لیگ :کیچ پکڑنے کے دوران سری لنکن آل راؤنڈرکے 4دانت ٹوٹ گئے

سری لنکن آل راؤنڈر چمیکا کرونارتنے نے شاندار کیچ پکڑا لیکن جواب میں اپنے 4 دانت تڑوا بیٹھے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایل پی ایل کی ٹیموں کینڈی فیلکنز اور گال گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والے میچ میں کینڈی فیلکنز کی نمائندگی کرنے والے چمیکا کرونارتنے بیٹر کی جانب سے اونچا شاٹ کھیلنے پر ہوا میں جاتی گیند کو پکڑنے کے لیے بھاگے۔


وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے گیند سیدھا آکر چمیکا کے جبڑے پر لگی جس کے باعث کرکٹر کے 4 دانت ٹوٹ گئے، اسٹیڈیم سے وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں کرکٹر کے منہ سے خون نکلتا بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چمیکا کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس کے بعد ان کا آپریشن کیا گیا۔