اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,245FansLike
9,936FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

نسیم شاہ کندھے کی تکلیف میں مبتلا، حارث کے بعد نسیم کی بھی ملتان ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

پاکستان کے نوجوان بولر نسیم شاہ کی ملتان ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

نسیم شاہ دائیں کندھے کی تکلیف کے شکار ہوگئے ہیں جس کے باعث انہوں نے ملتان میں ٹریننگ سیشن میں بولنگ بھی نہیں کی۔

جیو نیوز نےذرائع کے حولے سے خبر دی کہ نسیم شاہ نے احتیاطاً بولنگ نہیں کی۔مزید بتایا کہ نسیم شاہ کی انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل شروع ہوگا۔3میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی۔