دفاعی ادارہ اپنی حدود میں رہے تو ان کو سلیوٹ کریں گے، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ 18ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو دیے گئے اختیارات پر عمل درآمد میں کمی ہے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کوئٹہ میں بلوچستان ہائی کورٹ بار میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر صوبہ اپنے وسائل کا خود وارث ہے، کوئی دوسرا صوبہ اس پر قبضہ نہیں کر سکتا۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ 70 سال پہلے ہم طاقتور تھے اور اب ہم کمزور ہیں، آج ہم ملک کو کیوں اتنا نیچے لے گئے؟ ہم ملک کی معیشت کے لیے پریشان ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارا آج سب سے بڑا مسئلہ معاشی بد حالی ہے، پاکستان کی معیشت زمین بوس ہو چکی ہے، ہمیں اس صورتِ حال سے نکلنا اور پاکستان کو مستحکم کرنا ہے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ اگر سیاسی اور معاشی استحکام چاہیے تو ہمیں مضبوط دفاع بھی چاہیے، اگر دفاعی ادارہ اپنی حدمیں رہے تو ہم ان کو سلیوٹ کریں گے۔

جواب دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here

30 − = 21