ملتان ٹیسٹ :پہلے دن کا کھیل مکمل ، پاکستان نے 2 وکٹوں پر 107 رنز بنالیے

ملتان ٹیسٹ میں پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے اپنی پہلی اننگ میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنالیے۔

بابراعظم61 اور سعود شکیل 32 رنزکے ساتھ وکٹ پرموجود ہیں، انگلینڈ کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 174 رنز درکار ہیں۔

انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستانی باؤلر ابرار احمد نے پہلے ہی میچ میں 7 وکٹیں لیں، انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگ میں 281 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 51.4 اوورز میں281 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، زاہد محمود نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ملتان ٹیسٹ کے پہلے روز کھانے کے وقفے تک انگلینڈ نے 5 وکٹوں پر180رنز بنائے تھے، لیگ اسپنر ابرار احمد کی گھومتی گیندوں نے انگلش بلے بازوں کو گھما کر رکھ دیا۔

ابراراحمد نے پہلے ہی سیشن میں ڈیبیو پر5 وکٹیں لینے والے تیرہویں پاکستانی بولر ہیں۔

جواب دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here

22 − 18 =