اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,245FansLike
9,936FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

زیادہ کھاناکھانے کے نقصانات

عام تاثر یہ ہے کہ ہم جتنا زیادہ کھانا کھائیں گے اتنے ہی صحت مند رہیں گے۔ماہرین کے مطابق کھانا اتنا کھایا جائے جس سے صحت اور طاقت برقرار رہے اور اگر بیمار ہیں تو ضروری ہے کہ کھوئی ہوئی توانائی حاصل کے لیے زیادہ کھانا کھایا جائے۔ کتنا کھانا کھایا جائے ایک شخص کو دن بھر میں کتنی غذا کی ضرورت ہوتی ہے اس کا انحصار اس کے جسم کی بناوٹ اور ضرورت پر ہے اس لیے ہر شخص کے لیے الگ غذا کا تعین ہوتا ہے۔ زیادہ کھانا صحت کے لیے مضر ہے زیادہ کھانا بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ جن کی وجہ سے انسان اپنے جسم اور ذہن کو صحیح طرح استعمال نہیں کرپاتا۔ زیادہ کھانا اور موٹاپا زیادہ کھانا موٹاپے کا باعث بننے کے ساتھ ساتھ جسمانی سرگرمیوں پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔ اور طبعیت میں سستی پیدا کرتا ہے۔ بخار کا باعث بنتا ہے جسم جتنا کھانا ہضم کرتا ہے اتنی ہی حرارت پیدا ہوتی ہے ۔ کھانے کی مقدار بڑھنے کے ساتھ حرارت میں بھی اضافہ ہوتا جاتا ہے جو بخار کا باعث بنتا ہے۔ پیٹ میں گیس بھرنا اور ڈکاریں آنا جتنا کھانا جسم ہضم کرسکتا ہے اس سے زیادہ کھانا کھانے سے گیس بننا شروع ہوجاتی ہے۔پیٹ میں معمولی گیس کوئی معنی نہیں رکھتی لیکن اس کی بہت زیادہ مقدار بد ہضمی کا باعث بنتی ہے۔اس لیے جب بھی جسم میں زیادہ گیس بننے لگے تو کھانا کم کردینا چاہیے۔منہ کا ذائقہ خراب ہونا زیادہ کھانا کھانے سے منہ کا ذائقہ بھی خراب ہوجاتا ہے ۔ اگر آپ کو پانی کا ذائقہ خراب لگتا ہے تو یہ بھی زیادہ کھانے کی علامت ہے۔ جسم میں سستی پیدا ہوجانا ہمیشہ یہ ہدایت دی جاتی ہے پیٹ بھرنے سے پہلے ہی کھانا چھوڑ دینا چاہیئے ۔ اگر کھانا کھاتے ہی آپکو سونے کی خواہش ہوتی ہے تو یہ بھی زیادہ کھانا کھانے کی علامت ہے۔ سینے کی جلن اور ہچکیاں آنا سینے کی جلن اور بہت زیادہ ہچکیاں بھی معدے میں بہت زیادہ کھانا موجود رہنے کی وجہ سے ہوتی ہے ۔ زبان پر موٹی تہہ جم جانا صبح کے وقت میں زبان پر موٹی تہہ کی موجودگی بھی زیادہ کھانا کھانے کی علامت ہے۔اگر زبان گرے رنگ کی نظر آتی ہے تو اس کا مطلب ہے کئی سالوں سے زیادہ مقدار میں کھانا کھانے کا عادی ہے۔ اس صورت میں کھانے کی مقدار کو کم کرنے کے بعد بھی زبان صاف ہونے میں کئی ماہ لگتے ہیں۔ جلد پر مہاسے ہون اس کا مطلب ہے کہ کھانا بہت زیادہ مقدار میں کھایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے جسم فاضل مادوں کو جلد کے ذریعے نکالنے کی کوشش کرنے لگتا ہے۔جب اتنی زیادہ مقدار میں جلد سے یہ مادے نکلتے ہیں تو وہ سوزش ،جلن اور ایکزیما کا باعث بنتے ہیں جلد کی بہت سی بیماریاں زیادہ کھانے اور پیٹ کی خرابی سے ہوتی ہیں ۔ آنکھوں کا گدلا پن آنکھوں کا گدلاپن یا سفید حصے پر سبز رنگ جھلکنا بھی ہاضمے کی خرابی کی علامت ہے۔ زیادہ کھانا کھانے کی وجہ سے جب جگر پر زیادہ بوجھ پڑتا ہے تو بائل ڈکٹ سے نکلنے والا سبز رنگ خون میں شامل ہونے لگتا ہے۔