اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,362FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

دلہن نےماں کی یاد میں شادی کے روز بال کینسر کے مریضوں میں عطیہ کردئیے

شادی کے دن کو یاد گار بنانے کے لیے دنیا بھر کے لوگ عام طور پر تقریب کو سجاوٹ کے ذریعے یا دلہا دلہن منفرد لباس تن زیب کر کےان لمحوں کوخاص بنانے کی کوشش میں رہتے ہیں ۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دلہن شادی کے لباس میں اپنے بال کٹووانےسیلون پہنچ گئی ۔

وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن کے بال کافی لمبے تھے جو کہ اس نے شانوں تک کٹوانے کے بعد کینسر کے مریضوں کے لیے عطیہ کر دئیے۔دلہن کے ساتھ اس وقت دولہے کے علاوہ تقریب میں موجود یگر لوگوں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جنہوں نے دلہن کو اس موقعہ پر خوب سراہا اور بال کٹوانے کے بعد دلہن کے لیے تالیاں بھی بجائیں ۔


دلہن نے ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ عمل اپنی ماں کی یاد میں کیا جنہیں میں نے کینسر کی وجہ سے کھو دیا۔

دلہن نے کہا کہ ماں نے کینسر کی بیماری سے لڑتے ہوئے اپنے بال کھو دئیے تھے۔ کسی عورت کے لیے بالوں سے محروم ہونا بہت تکلیف دے عمل ہوتا ہے۔