امریکا: ایئرپورٹ پر تلاشی کے دوران خاتون کے بیگ سے 4 فٹ لمبا سانپ برآمد

امریکا کے ایک ایئر پورٹ پر حکام نے خاتون کے بیگ میں چھپایا گیا 4 فٹ لمبا سانپ برآمد کر لیا۔

خبروں کے مطابق امریکا کے ٹمپا ایئر پورٹ پر خاتون نےکیری بیگ میں 4 فٹ لمبا سانپ چھپا کر پرواز پر سوار ہونے کی کوشش کی ۔

سکیورٹی اہلکاروں نے جب بیگ کو اسکیننگ کےمراحل سے گزارا تو سانپ کو بڑی ہوشیاری سے لیپ ٹاپ اور دوسری چیزوں کے ساتھ چھپایا گیا تھا۔

تلاشی کے دوران جب سانپ بیگ سے نکالا گیا تو مسافروں میں کھلبلی مچ گئی ۔


خاتون کا کہنا تھا کہ یہ ان کا پالتو سانپ ہے جو ہر وقت ان کے ساتھ رہتا ہے۔ خاتون نے بتایا کہ یہ خطرناک نہیں ہے ،سانپ کے ساتھ ہونے سے انہیں اپنایت اور سہارا محوس ہوتا ہے۔

انتظامیہ کا موقف ہے کہ ایئرپورٹ جن پالتو جانوروں کو ساتھ لے جانے کی اجازت دیتا ہے ان میں سانپ شامل نہیں ہے ، امریکا میں بہت کم ایئر پورٹ ہیں جہاں سانپوں کو بطور پالتو جانور ساتھ لے جانے کی اجازت ہے۔

جواب دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here

+ 50 = 54